پنجاب کےاعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈز کلاس نہم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان 9 اگست کو کریں گے

پیر 5 اگست 2024 16:02

پنجاب  کےاعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈز کلاس نہم کے سالانہ امتحانی نتائج ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2024ء) فیصل آبادسمیت صوبہ بھر کے تمام اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈز کلاس نہم(میٹرک سال اول) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 9 اگست کو کریں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے فیصلہ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سمیت سرگودھا، ساہیوال، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غای خان، راولپنڈی اور لاہور بورڈ کلاس نہم (میٹرک سال اول) کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان بیک وقت 9 اگست کو صبح10 بجے کریں گے۔

کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ڈاکٹر محمد جعفر علی نے اے پی پی کو بتایا کہ نتائج انتہائی شفاف طریقے سے تیار کئے جارہے ہیں تاکہ ان میں کسی ابہام کی گنجائش نہ رہے۔ انہوں نے بتایا کہ نتائج کی رزلٹ سی ڈیز جاری کرنے کے علاوہ انہیں بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کیا جا ئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات و رہنمائی کے لئے بورڈ کی میٹرک امتحانی برانچ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔