کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی اعداد و شمار جاری

پیر 5 اگست 2024 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2024ء) کراچی میں رات سے صبح 8 بجے تک ہونے والی مسلسل بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔محکمئہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ ناظم آباد میں 76.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔سرجانی میں 72.4، قائد آباد میں 61 اور ملیر ہالٹ میں 54.1 ملی میٹر بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

گلستان جوہر میں 39.6، فیصل بیس پر 37، اولڈ ایئر پورٹ پر 49.4، جناح ٹرمینل پر 42.2 اور اورنگی ٹاؤن میں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔محکمئہ موسمیات نے بتایا کہ گلشن حدید میں 35، نارتھ کراچی میں 34، ابراہیم حیدری میں 13، گلشن معمار میں 12، کیماڑی میں7، ماڑی پور میں 5، کورنگی میں 3.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔اس کے علاوہ ڈی ایچ اے میں 2.2 اور صدر میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔#