این اے 243میں دھاندلی کیخلاف انتخابی عذر داری کی سماعت 29اگست تک ملتوی

منگل 6 اگست 2024 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2024ء) الیکشن ٹریبونل کے روبرو حلقہ این اے 243 میں دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار شجاعت علی خان کی انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی۔ الیکشن ٹربیونل نے ایشوز فریم ہونے کے بعد انتخابی عذرداری کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

شجاعت علی خان نے انتخابی عذرداری میں موقف اپنایا تھا کہ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل دھاندلی سے کامیاب ہوئے۔ فارم 45 جاری ہونے تک درخواستگزار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا تھا۔ فارم 47 میں نتائج کو تبدیل کرکے قادر پٹیل کو کامیاب قرار دیدیا گیا۔ قادر پٹیل کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔