تحریک لبیک اسلام ضلع چاغی کے زیر اہتمام سپریم کورٹ کے غیر شرعی فیصلے کے خلاف پریس کلب دالبندین میں احتجاجی مظاہرہ

منگل 6 اگست 2024 22:51

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2024ء) تحریک لبیک اسلام ضلع چاغی کے زیر اہتمام سپریم کورٹ کے غیر شرعی فیصلے کے خلاف پریس کلب دالبندین میں احتجاجی مظاہرہ ہواجسکی قیادت اور خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا حافظ غلام نبی المدنی،مولانا محمد شاہ نقشبندی،مولانا سیدگل قادری رضوی جلالی، مولانا محمد ایوب قادری، اور مولانا غوث بخش قادری حبیبی نے کہا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنا غیر شرعی فیصلہ واپس لے اور آئندہ اس طرح کے قادیانی نواز فیصلوں سے پرہیز کرے جس سے ملک و قوم میں انتشار کا سبب ہوں کیونکہ یہ ایک حساس اور دینی معاملہ ہیقادیانیوں پہ ملکی آئین کے مطابق پابندی ہے لہزا آج کے سوشل میڈیا کے دور میں انکو قادیانیوں کو اپنے گمراہ کن عقائد کی تبلیغ کی اجازت دینا اسلام اور ختم نبوت سے غداری کے مترادف ہیاس طرح کے فیصلوں سے بڑا انتشار پیدا ہوجا تا ہیلہذاہم چیف جسٹس سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا یہ غیر شرعی فیصلہ واپس لے کر ملک کو فساد سے بچائے۔