Live Updates

یوم آزادی سپورٹس فیسٹیول، جاپان کراٹے ایونٹ میں پاکستان اکیڈمی فاتح، فدا کراٹے اکیڈمی رنر اپ

بدھ 7 اگست 2024 21:50

۷کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2024ء) میر بہرام بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تعلیم سمیت دیگر شعبے ہوں یا کھیلوں کے میدان ہوں صوبے کے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر اپنا لوہا منوایا ہے اگر انہیں سہولیات ،وسائل اور مواقع فراہم کئے جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ یہ نوجوان ملک بھر کی طرح دنیا بھر میں بھی اپنا اور ملک کا نام روشن کریں۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز محکمہ کھیل کی جانب سے کوئٹہ میں77 ویں جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کے زلزلے میں تاجی خان سپورٹس کمپلیکس میں جاری جاپان کراٹے ایونٹ کے فائنل مقابلوں میں کامیاب ہونے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اعزازی مہمان پروفیسر ڈاکٹرمکی کاکڑ، مبارک علی شان، مرزا حسین ہزارہ، تحسین اکمل، حسین علی چنگیزی و دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے جشن آزادی سپورٹس فیسٹول میں 40 سے زائد کھیلوں کے مقابلے ہورہے ہیں جس طرح کراٹے کے اس کھیل میں 5اکیڈمی سید کاظم شاہ، سٹار کراٹے، ہزارہ شوتوکان، پاکستان اکیڈمی اور فدا کراٹے اکیڈمی کے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پاکستان اکیڈمی 80 پوائنٹس حاصل کرکے کامیاب رہی جبکہ 40 پوائنٹس کے ساتھ فدا کراٹے اکیڈمی رنر اپ رہی،مہمان خصوصی نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں میڈلز، سرٹیفکیٹ اور ٹرافی تقسیم کیںجبکہ سیکرٹری کھیل طارق قمر بلوچ، ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف لانگو کی نگرانی میں جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، فٹبال، فٹسال، باسکٹ بال سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں سپورٹس فیسٹیول کا میلہ 11 اگست تک جاری رہے گا۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات