وفاقی حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

یوم آزادی کے سلسلے میں 14 اگست کو ملک بھرکے سرکاری ادارے اور بینک بند رہیں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 اگست 2024 19:48

وفاقی حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2024ء) وفاقی حکومت کا عام تعطیل کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے 14 اگست کو پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

14 اگست کے روز ملک بھر میں بینک اورتمام مالیاتی ادارے بھی بندرہیں گے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سےاعلامیہ جاری کردیاگیاہے۔ اعلامیے میں کہاگیاہے کہ بدھ 14 اگست کو تمام بنک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ جبکہ 14 اگست کے روز ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :