جیولن تھرو مقابلے میں ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیاہے، احسن ظفر بختاوری

جمعہ 9 اگست 2024 08:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2024ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ جیولن تھرو مقابلے میں ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے،ارشد ندیم نے فائنل میں شاندار کھیل سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے جیولین تھرو میں ارشد ندیم کی جانب سے ملک کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے پر اپنے پیغام میں کیا۔

صدر آئی سی سی آئی کا اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے عالمی ریکارڈ قائم کیا جس پر ہمیں فخر ہے ،ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے،فائنل میں شاندار اولمپکس ریکارڈ قائم کرنا، طویل ترین جیولین تھرو کرنا بڑا کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کو مستقبل میں مزید کامیابیوں سے نوازے۔