وزیرمملکت شزہ فاطمہ خواجہ کی پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

جمعہ 9 اگست 2024 22:06

وزیرمملکت  شزہ فاطمہ خواجہ کی پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کو شاندار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2024ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کو ان کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا تاریخی گولڈ میڈل اور اولمپک ریکارڈ ان کی محنت، لگن اور ہمارے ملک کے نوجوانوں کی لامحدود صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

وزارت آئی ٹی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پاکستان نے ہمارے کھلاڑیوں کی مسلسل حمایت کی ہے جس کا ثبوت 2022 میں کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک سولیڈیرٹی گیمز کے دوران بھرپور کامیابی سے ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال جون میں ارشد ندیم کو 2023 میں عالمی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے لئے مالی انعام کے ساتھ ساتھ فیڈریشن کے ذریعے برطانیہ میں ان کے طبی علاج اور سرجری کے لئے حکومت کی طرف سے نمایاں مالی مدد ملی۔ شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی یہ غیر متزلزل حمایت آج بھی جاری ہے اور مستقبل میں بھی برقرار رہے گی۔