حاجی امتیاز بازیابی کیس، عدالت نے پیش کرنیکی مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

جمعہ 9 اگست 2024 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او گجرات کو حلقہ این اے 68 سے ایم این اے حاجی امتیاز احمدکو بازیاب کرکے پیش کرنیکی مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت بارہ اگست تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس علی باقر نجفی نے دوران سماعت درخواست گزار مغوی کی اہلیہ ناجس بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے حاجی امتیاز کوپیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ حاجی امتیاز کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا، کیوں پیش نہیں کیا ؟ دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حاجی امتیاز جیل میں ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ نے حاجی امتیاز کا جسمانی ریمانڈ نہ دیا تو جیل بھجوادیا گیا۔

عدالت نے مزید سماعت 12اگست تک ملتوی کردی۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امتیاز احمد کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں لیجاتے ہوئے اغوا کرلیاگیا ، سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے امتیاز احمد کو پولیس حراست سے اغوا کیا ، امتیاز احمد کی زندگی کوشدید خطرات لاحق ہیں،استدعا ہے کہ عدالت بازیاب کرانے کے احکامات صادرکرے۔