Live Updates

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پائن کا پودا لگا کر مون سون سیزن کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

جمعہ 9 اگست 2024 22:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2024ء) وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ پائن کا پودا لگا کر مون سون سیزن کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلٰی کے ہمراہ صوبائی وزراء میر صادق عمرانی ، میر سلیم خان کھوسہ، حاجی علی مدد جتک، میر برکت رند، چیف کنزرویٹر جنگلات نیاز محمد کاکڑ بھی موجود تھے اس موقع وزیر اعلٰی نے ہدایت کی کہ خصوصی توجہ دیکر بلوچستان بھر میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنایا جائے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام اراکین صوبائی اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں شجرکاری کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے شجرکاری ضروری ہے غیر معمولی موسمیاتی تبدیلی سے بلوچستان کو بھی غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا رہتا ہے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات