کراچی پریس کلب کی جانب سے اراکین پریس کلب کے وفات پانے والے عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کا اہتمام

جمعہ 9 اگست 2024 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2024ء) کراچی پریس کلب کی جانب سے گزشتہ دنوں میں اراکین پریس کلب کے وفات پانے والے عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے گزشتہ روز ابراہیم جلیس ہال میں دعائے مغفرت کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر ممبرپریس کلب تنویر بیگ ،ایس ایم فضل ،حیدر عباس جعفری ،مرزا ظفر بیگ ،ممبر پریس کلب ذیشان بیگ کی بیٹی ،حسن جواد کی والدہ ،لائف ممبر اشفاق تولہ کے والد ،ندیم خان کی بہن ،ایسوسی ایٹ ممبر سعید عثمانی کے بھتیجے ،بشری خالد کے والد ،ابرار بختیار کے بھائی ،نوید شاد آرائیں کے والد ،زبیر یعقوب کی بہن ،محمد امین کی والدہ ،سید سبط حسن کے والد ،محمد رفیع کی والدہ ،محمد علی کے والد ،آغا سید کرم علی شاہ کے چچا ،خدا بخش ارباب کی والدہ ،سہیل رب خان کے ہم زلف ،یاسر سلیم کے والد ،ذاکر علی اعوان کے کزن ،عبدالقیوم اسٹاف ممبر کے بیٹے ،لیاقت علی شاہ اسٹاف ممبر کے والد ،اسٹاف ممبر فرقان کی والدہ توقیر کے چچا اور شاہ نواز جونیجو کے کزن کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

(جاری ہے)

دعائیہ تقریب میںکراچی پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف ،ممبر گورننگ باڈی شعیب احمد ،سابق صدر امتیاز خان فاران ،سابق سیکرٹری مقصود یوسفی ،سینئر ممبر عابد حسین ،مشتا ق سہیل ،نصیراحمد ،ابوالحسن ،مختار احمد بھائی جی ،عامر خان سمیت صحافیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔کراچی پریس کلب کے سابق سیکرٹری مقصود یوسفی نے مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کرائی۔