مانانوالہ:مزدا اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون بچے سمیت جاں بحق ،دو زخمی

ہفتہ 10 اگست 2024 17:35

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2024ء) مانانوالہ جی ٹی روڈ پر پر پنواں سٹاپ کے قریب مزدا اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون آپنے کمسن بچے سمیت جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیخوپورہ فیصل آباد جی ٹی روڑ مانانوالہ کے قریب اڈہ پنواں پر تیز رفتار منی ٹرک اور ٹریکٹر کے درمیان افسوسناک حادثہ میں 8 سالہ معصوم بچہ حارث علی آپنی والدہ رضیہ بی بی کے ہمراہ لقمہ اجل بن گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں50 سالہ سردار اور 30 سالہ عمران شامل ہیں ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کے عملے نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے بچے اور ماں کی لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا حادثہ منی ٹرک کے ڈرائیور کی غفلت لاپروائی اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا دونوں زخمی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے =