ایف بی آر کی ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس لگانے کی تردید
اولمپئین ارشد ندیم کو ملنے والی انعام رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، ترجمان ایف بی آر کی وضاحت
محمد علی
ہفتہ 10 اگست 2024
22:15
(جاری ہے)
انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن156 میں صرف لاٹری، انعامی بانڈز،کوئز اور کمپنیوں کی جانب سے مارکیٹنگ کیلئے کروائی جانیوالی انعامی اسکیموں کے انعامات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا ذکر ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق اولمپئین ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں،ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا، اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی انعامی رقم پر20فیصد ٹیکس لگے گا۔ ارشد ندیم واپڈا میں گریڈ 18 کے ملازم اور انکم ٹیکس فائلرز ہیں، انکم ٹیکس ایکٹ سیکشن 156 کے تحت 20فیصد ٹیکس لگتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ارشد ندیم کیلئے اب تک اعلان کردہ رقم کا حجم 30کروڑ روپے ہے اور اس پر 6کروڑ روپے ٹیکس بنتا ہے۔ تاہم اب ایف بی آر کی جانب سے اس حوالے سے تردید کر دی گئی ہے۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر کوئی ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بنگلہ دیش سیریز،عین ایک دن قبل بابر اعظم کی پہلے ٹیسٹ میچ سے اچانک چھٹی
-
خواتین ٹی ٹونٹی عالمی کپ کی تاریخ تقریبا دو دہائیوں پر محیط ہے،آئی سی سی
-
نشے میں ڈرائیونگ کرنے کا کیس‘ ڈیوڈ وارنر نے غلطی تسلیم کرلی
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری‘ پہلا ون ڈے راولپنڈی، دو لاہور میں ہونگے
-
بنگلہ دیش اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعہ سے شروع ہو گا
-
بابر اعظم کو دوبارہ کپتان نہیں بنانا چاہیے، احمد شہزاد
-
نشے میں ڈرائیونگ کا کیس: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے غلطی تسلیم کرلی
-
پی ایس ایل فائنل کی تقریب میں آتش بازی کیخلاف درخواست پر سماعت
-
فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے 14 روز قبل امریکا پہنچنے کا
-
فیفا ورلڈ کپ کے لیے عالمی تنظیم نے ایران کو بڑی پیشکش کر دی
-
سرفرازاحمد کے لیے جیت سب سے پہلے ہے اور وہ کوچ ضروری ہیں،خرم منظور
-
ایما راڈوکانو کی سٹراسبرگ اوپن کے ذریعے ٹینس کورٹ میں واپسی کی تیاریاں،وائلڈ کارڈ کی منتظر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.