ڈیرہ غازی خان میں جنگلات کی بہتری اور شجرکاری کے حوالے سے اجلاس

اتوار 11 اگست 2024 19:10

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2024ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور شجرکاری کے حوالے سےاجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی غلام مصطفیٰ سیہڑ،اے سیز تیمور عثمان،محمود مشتاق لغاری،ڈائریکٹر پی ایچ اے مسعود ارشد،ڈی ایف اوز قیصرعباس،اظہر عباس،غضنفرعباس،پروفیسر عمران لودھی ودیگر افسران موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شجرکاری پر بھرپور فوکس ہے اور پودے درخت خوشگوار موسم بنانے کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی اور فضائی کثافتوں کو ختم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو نجی پارٹنرشپ کے ساتھ مل کر ضلع میں موثر اور دیرپا شجرکاری کیلئے متحرک ہونا پڑے گا،مون سون مہم کے دوران محکمہ جنگلات کے سٹاف اور مشینری کو متحرک کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افسران مالی معاملات میں شفافیت لائیں،درختوں کی چوری روکنے کیلئے فاریسٹ گارڈز کی کارکردگی ظاہر کی جائے،بلاک،کینال اور تحصیل سطح پر درختوں کی تفصیلات دی جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ درختوں کی جیوٹیگنگ کی جائیگی اور ایگزیکٹ ڈیٹا کی انکوائری کروائی جائیگی،ڈپٹی کمشنر نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام محکموں کے بیلداروں کو شجرکاری کے کام پر لگا کر انکی کارکردگی کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا اور شہر میں اچھے کام کو ہائی لائٹ کیا جائے گا۔