مغرب کا دٴْہرا معیار اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کو بڑھا رہا ہے، مسعود پزشکیان

صیہونی حکومت کی دہشتگردی میں اضافہ ہو رہا ہے‘ یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے ٹیلیفون پر گفتگو

پیر 12 اگست 2024 14:50

مغرب کا دٴْہرا معیار اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کو بڑھا رہا ہے، ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2024ء) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مغرب کا دٴْہرا معیار اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کو بڑھا رہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور مغربی ممالک کے دٴْہرے معیار سے اسرائیل کا حوصلہ بڑھ رہا ہے۔مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر سے کہا کہ غزہ اور پورے خطے میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی اور گھناؤنے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کارروائیوں سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :