۳بابڑہ قتل عام کی 76ویں برسی پر عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شاہینہ کاکڑ کا شہدا کو خراج عقیدت

منگل 13 اگست 2024 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و سابقہ رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے 12 اگست یوم بابڑہ کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بابڑہ کا واقعہ پشتونوں کا کربلا ہے اور پشتون قوم کبھی بھی یہ دن نہیں بھلا سکتی، 12 اگست 1948 کو خدائی خدمتگاروں کی حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ختم کیا گیا اور خدائی خدمت گاروں کی پرامن جلوس پر وحشیانہ طریقے سے جابر حکمرانوں نے جب ہزاروں کی تعداد میں خدائی خدمتگار بابڑہ کے مقام پر پہنچے تو وہاں پر پہلے ہی سے موجود فوج اور پولیس نے ان پر سیدھی فائرنگ کرکے سینکڑوں کی تعداد میں بے گناہ مظاہرین کو شہید کر دیا شاہینہ کاکڑ نے کہا کہ صوبہ پختونخوا کے شہر چارسدہ کے گاں بابڑہ سے اطلاع آئی کے اس وقت کی وزیراعلی عبدالقیوم خان کی غیر منتخب حکومت نے ایک مبینہ کارروائی کے نتیجے میں بابڑا کے مقام پر ہمارے 1212خدائی خدمتگاروں کو شہید کیا یہ خدائی خدمت گار خان عبدالغفار خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ باچا خان کو خدائی خدمتگار تحریک ختم کرنے کا پیغام بابڑہ کی شکل میں دیا تھا انہوں نے کہا کہ 76 سال قبل پختونوں کے ساتھ ریاست کی جانب سے ناروا رکھا گیا سلوک آج بھی ہو رہا ہے آج بھی پشتونوں کو بے رحمی سے دہشتگردی کے نام پر قتل کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آخر میں شہدائے بابڑا کی بلند درجات کے لیے دعا کی اور ان کی پختون قوم کے لئے عظیم تر قربانیوں پر زبردست الفاظ میں عقیدت پیش کیا۔