قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب خان شیرپاؤ کا یوم آزادی پر پیغام

بدھ 14 اگست 2024 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ یوم آزادی پر ہم ان لوگوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے وطن کے لیے بے مثال جدوجہد اور قربانیاں دی ہیں۔بدھ کو 78ویں یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس 78ویں یوم آزادی پر ہم ان لوگوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے وطن کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

ان کا ویژن ایک ایسی فلاحی ریاست بنانا تھا، جہاں ہر صوبے کو خودمختاری حاصل ہو، ہر صوبہ کو وسائل تک جائز رسائی اور اپنے اثاثوں کی مکمل ملکیت حاصل ہو۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ وطن بنانے والے ایک ایسی قوم کی خواہش رکھتے تھے جہاں تمام نسلوں کا احترام ہو، وہ چاہتے تھے کہ معاشرہ امتیازی سلوک سے پاک ہو اور جہاں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہو۔ آج، موجودہ نسل کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس لازوال وراثت کو برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم قوم کو ایک باوقار اور خوشحال مستقبل کی طرف لے کر جائیں ۔