سیکرٹری پاکستان ٹوبیکو بورڈ خیبرپختونخوا کا ضلع صوابی میں مختلف تمباکو کمپنیوں اورڈیلرزکے پرچیزسنٹرزکا دورہ

جمعہ 16 اگست 2024 18:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2024ء) سیکرٹری پاکستان ٹوبیکو بورڈ خیبرپختونخوا ڈاکٹرحافظ عبد الصمد طاہر نے پی ٹی بی آفیسرزمحمد ادریس اورڈاکٹرسید محمد وقاص گیلانی، ڈائریکٹرمارکیٹنگ کے ہمراہ ضلع صوابی میں مختلف تمباکو کمپنیوں اورڈیلرزکے پرچیزسنٹرزکا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں کے مسائل سنے اورکمپنیوں کو ضروری ہدایات دیں۔ زمینداروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کاشتکاروں کا مکمل تحفظ کرے گا ۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے آفسیرز GIT کے ہمراہ وزٹ کریں اورایسی تمام کمپنیاں اورڈیلرز جو خریداری نہیں کر رہے یا کوٹہ کے مطابق خریداری نہیں کر رہے انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :