کمالیہ،گرد و نواح میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش

نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،گھروں و دکانوں میں پانی داخل ہو گیا مین شاہراہوں پر پائی کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کوآمد و رفت میں مشکلات کا سامنا

ہفتہ 17 اگست 2024 17:20

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2024ء) کمالیہ شہر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نشیبی علاقے زیر آب آگئے بعض گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہو گیا مین شاہراہوں پر پائی کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کوآمد و رفت میں مشکلات کا سامنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ کئی گھنٹے تک جاری رہا اس دوران کمالیہ کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں کے اندر داخل ہو گیا اور اس کے علاوہ مین شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں کوآمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بارشوں کا یہ شدید سلسلہ آئندہ دو روز تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے بارش کے باعث بجلی کے فیڈر ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل رہی۔

متعلقہ عنوان :