ا*ڈگری کالج میں دو روزہ ڈیجیٹل لائبریری ی ٹریننگ کا کامیاب انعقاد

اتوار 18 اگست 2024 18:15

'ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2024ء) ڈگری کالج میں دو روزہ ڈیجیٹل لائبریری ی ٹریننگ کا کامیاب انعقاد ہوا جس میں بلوچستان کے مختلف کالجز کے میل و فیمل لائبریرینز نے شرکت کی ۔ورکشاپ کا آغاز لائبریرین سردار خان کی تلاوت سے ہوا۔ لائبریرین گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب نصیب اللہ ناصر اور لائبریرین گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ژوب مدیحہ نے کوارڈینیٹرز کے فرائض سرانجام دئے۔

دو روزہ ڈیجیٹل لائبریری سے متعلق مختلف موضوعات پر ذیشان اللہ خٹک ڈپٹی لائیبررین۔ اسلامیہ کالج پشاور نے تفصیلی لیکچرز دئے اس ٹریننگ کا مقصد لائبریری کے پیشہ ور افراد کو جدید ڈیجیٹل ٹولز اور ٹیکنالوجیز سے روشناس کروانا تھا تاکہ وہ اپنے اداروں میں معلومات تک رسائی کو مزید مثر بنا سکیں۔

(جاری ہے)

اس تربیتی سیشن میں لائبریرینز کو ڈیجیٹل لائبریری کے قیام، مواد کے ڈیجیٹائزیشن، آن لائن کیٹلاگنگ، اور ریسرچ ڈیٹا بیسز کے استعمال کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

تربیت دہندگان نے شرکا کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور جدید سافٹ ویئر کے استعمال کے عملی مظاہرے بھی دکھائے۔شرکا نے اس تربیت کو انتہائی مفید قرار دیا اور کہا کہ اس سے انہیں اپنے کام کو مزید بہتر طریقے سے انجام دینے میں مدد ملے گی۔ ایک شرکا نے کہا کہ "ڈیجیٹل لائبریری کا نظام نہ صرف طلبا بلکہ اساتذہ کے لئے بھی ایک اہم وسیلہ ثابت ہوگا، اور اس ٹریننگ نے ہمیں اس ٹیکنالوجی کو مثر طریقے سے استعمال کرنے کے قابل بنایا ہے۔

"اختتامی تقریب میں ٹریننگ کے شرکا کو سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے۔ منتظمین نے اس قسم کی مزید ٹریننگز منعقد کرنے کی امید ظاہر کی تاکہ بلوچستان کے تعلیمی ادارے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو سکیں اور طلبا کو معیاری تعلیمی مواد تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔یہ ٹریننگ بلوچستان میں تعلیمی نظام میں ڈیجیٹل تبدیلی لانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوئی ہے۔ اس تقریب کی سٹیج سیکرٹری فرائض پروفیسر عبد الغفار شیرانی نے نبھائے تقریب کی اختتام پر مہمان خاص پروفیسر ڈگری کالج پرنسپل طاہر شاہ آغا نے خطاب کی اس پروقار تقریب میں شریک پروفیسر عبد الرحمن آمین پروفیسر نوراللہ کاکڑ پروفیسر سلیم جان مندوخیل نے آئے ہوئے لائیبررین میں اسناد تقسیم کئے۔