جنوبی پنجاب میں اگلے 36گھنٹے انتہائی اہم ، نشیبی علاقوں کوخطرہ

پیر 19 اگست 2024 20:24

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2024ء) جنوبی پنجاب میں اگلے 36گھنٹے انتہائی اہم ہیں، نشیبی علاقوں کوخطرہ ہے، دریاؤں میں فی الوقت سیلاب کاکوئی خطرہ موجودنہیں،سکولوں کی عمارتوں کے حوالے سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرزکوخصوصی اقدامات کرنے چاہئیں، ڈائریکٹرجنرل پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بارشوں کے حوالے سے ایک الرٹ لیٹر جاری کیاگیاتھا اس حوالے سے جب ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے بتایاکہ یہ بالکل درست ہے اگلے 36گھنٹے انتہائی اہم ہیں خصوصا جنوبی پنجاب کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ مزید تیزبارشیں ہوسکتی ہیں جن کی وجہ سے نشیبی علاقوں کوخطرات موجودہیں اس حوالے سے انہوں نے مزیدبتایاکہ دریاؤں میں فی الوقت سیلاب کاخطرہ نہیں ہے دریااپنے معمول پربہہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان سے جب پوچھاگیاکہ آج سے صوبہ بھرمیں گرمیوں کی تعطیلات ختم ہورہی ہیں اورسکول کھل رہے ہیں توکیاسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اورمتعلقہ ڈسترکٹ انتظامیہ کواس حوالے سے الرٹ کیاگیاہے توان کاکہناتھاکہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اورمتعلقہ سکول ایجوکیشن اتھارٹیزکو چاہیے کہ وہ بارشوں کی صورتحال کے پیش نظر سکولوں کی بلڈنگزکے حوالے سے فوری اقدامات کریں اوراگرکوئی بھی سکول بلڈنگ ناقص ہو یاخطرناک ڈکلیئرہوچکی ہوتو اس پر فوری طورپرکاروائی عمل میں لائیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ سکول انتظامیہ کابھی فرض ہے کہ ایسی صورتحال پرفوری طورپرمتعلقہ ڈپٹی کمشنرزکومطلع کریں تاکہ معصوم بچوں کی جانوں کومحفوظ بنایاجاسکے۔ اس حوالے سے بچوں کے والدین کی جانب سے حکومت پنجاب اور سیکرٹری ایجوکیشن سے مطالبہ کیاگیاہے کہ انتہائی شدیدبارشوں کے اس موسم میں جہاں پہلے بھی سکولوں اوردیگربلڈنگزکی چھتیں،دیواریں گرنے کی بہت سے واقعات ہورہے ہیں ساتھ ہی کرنٹ لگنے کے بہت سے واقعات سامنے آرہے ہیں ایسی ایمرجنسی کی صورت میں سکولوں کومزیدایک ہفتہ بندرکھاجائے تاکہ معصوم بچوں کی جانوں کومحفوظ رکھاجاسکے۔\378