Live Updates

محکمہ موسمیات کی لاہور میں بارش کی پیشگوئی

جمعرات 22 اگست 2024 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2024ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے جبکہ گزشتہ روز شہر لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کے باعث شہر کا مطلع ابر آلود رہا حبس اور گرمی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 159 ہونے سے شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات