Live Updates

ھ*بزنس کمیونٹی اور محکمہ کسٹمز کے درمیان ایک اعتماد کی فضاء قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے

% پاک افغان باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش مسائل کے حل کیلئے دو طرفہ تجارت اور ایکسپورٹ کوبڑھانے کے لئے جامع تجاویز پیش کردیں،صدرفواد اسحق

جمعرات 22 اگست 2024 22:05

'پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2024ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفواد اسحق نے پاک افغان باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش مسائل کے حل کیلئے دو طرفہ تجارت اور ایکسپورٹ کوبڑھانے کے لئے جامع تجاویز پیش کردیں۔ حکومت اور اداروں کی جانب سے پالیسیوں و احکامات چیمبرز و کاروباری طبقہ سے مشاورت کے بعد نافذ العمل کرے تاکہ ان سے بزنس کمیونٹی اور اداروں کے درمیان ٹکراؤ کی فضاء پیدا نہ ہو اور وہ باہمی تجارت ایکسپورٹ کو بڑھا کر ملکی معیشت کو دیرپا استحکام اور ترقی کی طرف گامزن کیا جاسکے جبکہ چیف کلکٹر کسٹمز خیبر پختونخوا جمیل ناصر نے بزنس کمیونٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کاروبار و تجارت میں آسانیاں پیدا کی جائیں گی اور قوانین و پالیسیوں کے نفاذ دوران تاجر برادری کی کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی اور محکمہ کسٹمز کے درمیان ایک اعتماد کی فضاء قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہترین لیزان اور تعاون کے ذریعے مشترکہ اقدامات وکوششوں سے مسائل کو حل کرکے کاروبار و تجارت اور ایکسپورٹ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سرحد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحق نے چیف کلکٹر کسٹمز خیبر پختونخوا جمیل ناصر کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور ،ْ سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدرثناء اللہ خان ،ْ نائب صدر اعجاز خان آفریدی ،ْ سابق صدرایف پی سی سی آئی غضنفر بلور سابق صدور زاہداللہ شنواری ،ْ فیض محمد فیضی ،ْ ذوالفقار علی خان ،ْ شیرباز بلور ،ْ سابق سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی ،ْ عمران خان مہمند ،ْ شاہد حسین ،ْ پشاور فروٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن نیو فروٹ مارکیٹ جی ٹی روڈ پشاور کے صدر حاجی الف جان ،ْ پاکستان ایگریکلچرل پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر ملک محمد علی سوہنی ،ْ گڑ منڈی پشاور کے صدر احسان اللہ ،ْ پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین اشفاق احمد ،ْ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین حمزہ ابراہیم بٹ ،ْ منور خورشید ،ْ حاجی غلام حسین ،ْ عفاف علی خان ،ْ نعیم قاسمی ،ْ سابق نائب صدور جاوید اختر ،ْ شجاع محمد اور خالد سلطان خواجہ ،ْ مظہر الحق ،ْ عاطف رشید ،ْ خالد ایوب ،ْ امتیاز احمد علی ،ْ فاروق احمد ،ْ ظہور خان ،ْ آفتاب اقبال ،ْ صدر گل ،ْ فیض رسول ،ْ اشتیاق محمد ،ْسیکرٹری جنرل مقتصد احسن ،ْ سیکرٹری سہیل انجم ،ْ ٹرانسپورٹرز ،ْ امپورٹرز ،ْ ایکسپورٹرز سمیت بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

چیمبر کے دورہ کے دوران کلکٹر آپر یز منٹ کسٹمز ہاؤ س پشاور میتن عالم، کلکٹر انفورسٹمنٹ کسٹمز ہاؤس پشاور ضیا ئا للہ شمس اور ایڈیشنل ڈائریکٹر (ٹرانزٹ ٹریڈ) ڈاکٹر طاہر اقبال خٹک ،ْ چیف کلکٹرکسٹمز کے ہمراہ تھے۔ سرحد چیمبر کے صدرفواد اسحق نے اس موقع پر پاک افغان باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے مشکلات اور تاجر برادری کے تحفظات سے ایوان کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے تجاویز و سفارشات پیش کرتے ہوئے پاکستان کی معیشت کو استحکام و ترقی دلانے کے لئے پالیسیوں و اقدامات پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے TAD ،ْ ٹرانزٹ ،ْ رجسٹریشن نظام میں آسانی پیدا کرنے پر زور دیا ہے جبکہ انہوں نے 212 آئٹمز کی ریگولیٹری ڈیوٹیز کو افغانستان کی ڈیوٹیز کے برابر لانے کی تجویز پیش کی اور پاکستانی ایکسپورٹرز کو انہی آئٹمز کو ری ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا جس سے اسمگلنگ کا سدباب ہوجائے گا۔

سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے اضا خیل ڈرائی پورٹ کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لئے عملی اقدامات پر زور دیا ہے۔ انہوں نے تاجر برادری / بزنس کمیونٹی کی جانب سے لوزکارگو اورbonded carrier سے متعلق تحفظات سے ایوان کو آگاہ کیا۔ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے ریلوے کے نظام کو فعال بنانے اور پشاور سے کارگو ٹرین کے اجراء پر بھی زور دیا ہے۔ انہوں نے ویلوایشن کمیٹیوں کو مقامی سطح پر بنانے کی تجویز پیش کی۔

انہوں نے کہاکہ سرحد چیمبر شہد کے سیکٹر کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھا رہا ہے جو کہ ملک زرمبادلہ اور ایکسپورٹ کو بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ ہے اور محکمہ کسٹمز اور دیگر ادارے شہد کے کاروبار سے وابستہ کاروباری حضرات کے مسائل کو حل کرکے لئے اقدامات اٹھائیں۔ اس موقع پر بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور نے بھی خطاب کیا اور پاک افغان باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ اور ایکسپورٹ کوبڑھانے کے لئے پالیسیوں پر نظرثانی کرکے انہیں تجارت وکاروبار دوست بنانے پرزور دیا۔

بعد ازاں اجلاس سے سرحد چیمبر کے سابق صدر زاہداللہ شنواری ،ْ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور اور نعیم قاسمی ،ْ خالد سلطان خواجہ ،ْ ملک محمد علی سوہنی ،ْ ذوالفقار علی خان ،ْ اشفاق احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اورپاک افغان باہمی تجارت اورٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش مسائل و رکاوٹوں کی نشاندہی کی اور ان کے فوری حل کے لئے متعدد تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر بزنس کمیونٹی کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے چیف کلکٹر کسٹمز خیبر پختونخواجمیل ناصر نے سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق کی تجاویز و سفارشات سے اتفاق کیا اور مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔ چیف کلکٹرکسٹمز جمیل ناصر نے کہا کہ حکومت و محکمہ کسٹمز کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سمیت کراس بارڈرز تجارت کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے محکمہ کسٹمز اور بزنس کمیونٹی کے درمیان تعلقات و روابط کو مستحکم بنانے کے لئے کمیٹیوں کو فعال بنانے پر زور دیا ہے تاکہ تمام مسائل کو باہمی مشاورت کے ذریعے فوری حل کیا جاسکے۔ چیف کلکٹر کسٹمز نے یقین دلایا ہے کہ کاروباری طبقہ کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور محکمہ کسٹمز اور بزنس کمیونٹی کے درمیان اعتماد کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور پالیسیوں / قوانین کی تشکیل سے قبل چیمبرز اور بزنس کمیونٹی سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا اور کاروباری حضرات کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات