ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 26 اگست 2024 21:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2024ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38.3 اورکم سے کم31.4سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب67فیصد اور شام پانچ بجے47فیصدتھا۔منگل کے روز طلو ع آفتاب صبح پانچ بجکر46منٹ پر اور غروب آفتاب شام چھ بجکر44منٹ پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :