اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کا بخشی کالونی میں مضر صحت گٹکا اور ماوا تیار کرنے والی ایک فیکٹری پر پولیس کے ہمراہ چھاپہ

بدھ 28 اگست 2024 18:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2024ء) ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی خصوصی ہدایات پر عوامی شکایات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے بخشی کالونی میں مضر صحت گٹکا اور ماوا تیار کرنے والی فیکٹری پر پولیس کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران فیکٹری کو فوری طور پر سیل اور وہاں موجود ماوا اور گٹکا کو ضبط کر لیا گیا تاکہ اس غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ کیا جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے شہر کے سماجی و سیاسی کارکنوں اور کونسلرز سے پرزور اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی علاقے میں غیر قانونی طور پر گٹکا اور ماوا تیار کیا جا رہا ہو، تو فوراً اسسٹنٹ کمشنر گوادر کو مطلع کریں۔

متعلقہ عنوان :