فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے

جمعرات 29 اگست 2024 17:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2024ء) فیصل آباد ، اس کے نواحی اضلاع جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اوردیگر شہروں میں جمعرات کی دوپہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.4 تھی۔

(جاری ہے)

زلزلہ کی اطلاع دینے والے مرکز کی رپورٹ کے مطابق5.4شدت کے مذکورہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان تھا جس کی زیر زمین گہرائی 215 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے بعدشہری دفاتر،کاروباری مراکز اور اور گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیاتاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔