این اے 128 لاہور کے بیلٹ پیپرز کے کاﺅنٹر فائل کی فراہمی کیس‘اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا

قانون کے مطابق درخواست گزار کاﺅنٹر فائلز کا جائزہ اور مصدقہ کاپی بھی حاصل کر سکتا ہے‘ الیکشن کمیشن قانون اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں کیس کا فیصلہ کرے. اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 31 اگست 2024 16:20

این اے 128 لاہور کے بیلٹ پیپرز کے کاﺅنٹر فائل کی فراہمی کیس‘اسلام آباد ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 اگست ۔2024 ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 128 لاہور کے بیلٹ پیپرز کے کاو¿نٹر فائل کی فراہمی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے الیکشن کمیشن نے کاﺅنٹر فائلز فراہم نہ کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا ہے .

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے تحریری فیصلے میںکہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا موقف بھی ٹھیک ہے کہ این اے 128 کا معاملہ ٹربیونل میں زیرسماعت ہے الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹربیونل کبھی بھی کاﺅنٹر فائلز سمیت تمام ریکارڈ طلب کر سکتا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق کاﺅنٹر فائلز کی چھان پھٹک سے دستاویزات آگے پیچھے ہو سکتے ہیں تاہم الیکشن کمیشن کاﺅنٹر فائلز کی فراہمی سے متعلق ٹربیونل سے اجازت لے سکتا ہے.

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کاﺅنٹر فائلز کے جائزے سے متعلق مناسب قواعد و ضوابط بھی عائد کر سکتا ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست منظور کی جاتی ہے. اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا 26 اپریل 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے الیکشن کمیشن کاﺅنٹر فائلز کی فراہمی سے متعلق قانون اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں فیصلہ کرے.

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے بیلٹ پیپرز کے کاﺅنٹر فائلز کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا الیکشن کمیشن نے 26 اپریل کو کاﺅنٹر فائلز فراہم کرنے کی درخواست مسترد کی تھی جبکہ قانون کے مطابق درخواست گزار کاﺅنٹر فائلز کا جائزہ اور مصدقہ کاپی بھی حاصل کر سکتا ہے.