وزیراعلیٰ پنجاب نے کم عمرایم پی اے سلطان طارق باجوہ کو پارلیمانی سیکریٹری برائے ہاؤسنگ مقررکردیا

ہفتہ 31 اگست 2024 23:08

وزیراعلیٰ پنجاب نے کم عمرایم پی اے سلطان طارق باجوہ کو پارلیمانی سیکریٹری ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے کم عمر ممبر سلطان طارق باجوہ کو پارلیمانی سیکریٹری برائے ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مقرر کر دیا ہے یہ تقرری وزیرِ اعلیٰ کی نوجوان اور تعلیم یافتہ افراد کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی پالیسی کے تحت کی گئی ہے مذکورہ وزارت کا قلمدان خود وزیرِ اعلیٰ کے پاس ہے سلطان طارق باجوہ چوہدری طارق محمود باجوہ کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے لندن کی برونل یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور پھر بی پی پی یونیورسٹی سے مینجمنٹ سائنسز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی 2021 میں انہوں نے لیڈز بیکٹ یونیورسٹی سے گریجویٹ ڈپلومہ ان لا کیا اور حال ہی میں 2023 میں لنکنز ان سے بار ایٹ لا کی ڈگری حاصل کی سلطان طارق باجوہ نے حالیہ عام انتخابات میں این اے 132 ننکانہ صاحب I سے آزاد امیدوار کے طور پر 47,743 ووٹ لے کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں اعجاز حسین بھٹی کو شکست دی تھی انتخابی کامیابی کے بعد سلطان طارق باجوہ نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔