آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ‘ پی ڈی ایم اے

پیر 2 ستمبر 2024 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2024ء) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ،مون سون بارشوں کا سپیل 4 ستمبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم ای3 ستمبر تک دوران راولپنڈی اٹک چکوال جہلم منڈی بہائوالدین گجرات گوجرانولہ خوشاب سرگودھا میانوالی اور چنیوٹ میں بارشیں متوقع ہیں ۔

لاہور قصور نارووال ساہیوال ٹوبہ ٹیک سنگھ فیصل آباد جھنگ اور میانوالی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔3 سے 4 ستمبر تک جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور بہاولنگر خان پور ڈیرہ غازی خان ملتان لیہ راجن پور اور رحیم یار خان میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق پنجاب کے تمام دریائوں و ندی نالوں میں پانی کا بہا ئومعمول کی سطح پر ہے ۔

(جاری ہے)

دریائے سندھ چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہا ئو معمول پر ہے ۔راجن پور اور ڈیرہ غازی خان ہل ٹورنٹس میں بھی صورتحال معمول پر ہے ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 79 فیصد ،تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے ،فی الوقت پنجاب کے دریایوں میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔