Live Updates

عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر الیکشن میں سابق سسرالی سپورٹ کررہے ہیں

عمران خان کے برطانوی سسرالیوں کا آکسفورڈ یونیورسٹی، ہاورڈ اورامریکی یونیورسیٹیوں میں بڑا اثر رسوخ ہے،غزہ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی خاموشی تکلیف دہ بات ہے۔ سابق وزیر دانیال عزیز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 ستمبر 2024 20:43

عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر الیکشن میں سابق سسرالی سپورٹ ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 ستمبر 2024ء) سابق وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کو سابق سسرالی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر الیکشن میں سپورٹ کررہے ہیں،عمران خان کے برطانوی سسرالیوں کا آکسفورڈ یونیورسٹی اور دیگر یونیورسیٹیوں میں بڑا اثر رسوخ ہے۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک اوورسیز پاکستانی نے لندن کے میئر کا الیکشن لڑنا تھا،اس وقت بھی پاکستان نے دنیا میں مقام حاصل کرنا تھا، لیکن عمران خان اس وقت اپنے سابق سالے کا الیکشن لڑ رہے تھے، اس وقت بھی عمران خان کو یاد دلایا جاتا کہ وہ پاکستان کی ساکھ کو مجروح نہ ہونے دیتے، عمران خان برطانیہ میں سسرالیوں کا آکسفورڈ یونیورسٹی، ہاورڈ یونیورسٹی ، یا امریکی یونیورسیٹیوں میں بڑا اثر رسوخ ہے،ان یونیورسٹیوں میں غزہ کی حمایت میں جتنے طلباء نے بھی احتجاج کیا تو وہاں پر چانسلرز کو استعفے دینے پڑے،اس لابی کا بڑا پریشر ہے، جس سے عمرا ن خان کے سسرالیوں سے بھی تعلق ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی لابی عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر الیکشن کیلئے سپورٹ کررہی ہے۔غزہ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی خاموشی تکلیف دہ بات ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سینیٹر ولید اقبال نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عمران خان پر کسی کیس میں سز ا نہیں ہے ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہماری اولین ترجیحات میں ہے۔

آپ لوگوں نے دیکھا کہ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے بھی عمران خان کی قید کو ناجائز قرار دیا، اس معاملے پر غور کے بعد اپنی رائے جاری کی تھی۔برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی ایک قدیم یونیورسٹی ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی میں جمہوری طریقے سے الیکشن ہورہا ہے،عمران خان الیکشن لڑنے کیلئے امیدوار ہیں، پاکستان میں جتنے مرضی کیسز بنا دیں عمران خان کی مقبولیت میں فرق نہیں پڑے گا۔

ولید اقبال نے کہا کہ اگر گارڈین یا ڈیلی میل نے ان کے خلاف لکھا ہے تو حق میں بھی لکھا ہے، یہ جمہوری پراسس ہے۔ جہاں حق میں بھی لوگ ہوتے ہیں اور اس کے مخالف بھی باتیں ہوتی ہیں۔ جہاں دو اخباروں نے ان کے خلاف بات کی ہے وہاں 10اور بھی جریدے ہیں ان کو کسی نے نہیں دیکھا؟ان میں عمران خان کی پذیرائی ہوئی ہے، کچھ شخصیات نے ان کی حمایت کی ہے۔چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن لڑنا کوئی راہ فرار نہیں، راہ فراز شریف اور زرداری خاندانوں کی قسمت میں ہے، جومشرف دور میں بھی ہوا، اور اس کے بعد پلیٹ لیٹس گرنے سے بھی ہوا۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات