
مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش، ہائی الرٹ جاری
سعودی ہلال احمر نے مکہ مکرمہ ریجن میں موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے غیر یقینی موسمی صورتحال کے انتباہ کے بعد اپنی تیاریاں تیز کردیں
محمد علی
بدھ 4 ستمبر 2024
00:03

(جاری ہے)
سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ سمیت مملکت کے دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں کے امکان کے پیشن نظر سعودی ہلال احمر کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا۔
سعودی ہلال احمر کے حکام کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، تمام ایمرجنسی مراکز اور خصوصی رسپانس ٹیمیں بارش کے اثرات سے نمٹنے کےلیے پوری طرح تیار ہیں۔ سعودی ہلال احمر نے مکہ ریجن میں موجود 98 مراکز میں ڈاکٹروں، ماہرین، ایمرجنسی میڈیسن، ایمبولینس ٹیکنیشنز کی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ مجموعی طور پر ایک ہزار 420 سروس پرووائیڈر ہیں جن میں ایمبولینس اور ڈیزاسٹررسپانس گاڑیوں سمیت تقریبا 149 گاڑیاں شامل ہیں جبکہ اضافی مدد فراہم کرنے کےلیے ایک ایئر ایمبولینس بھی دستیاب ہے۔ سعودی ہلال احمر نے شہریوں اور مقیمین پر زور دیا کہ وہ متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ خراب موسم کے دوران احتیاطی سے کام لیں، ٹریفک سیفٹی قوانین پر عمل کریں، ندی نالوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ یہاں واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ بھی طوفانی بارشوں کی زد میں رہا۔ جبکہ ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں موسم گرما کے اختتام کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت
-
سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردیں گے، حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقف
-
حج کے مناسک مکمل کرنے کے بعد 38,206 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ، پوسٹ حج مرحلہ کاباقاعدہ آغاز
-
مودی کے تیسرے دور حکومت کے پہلے برس نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ
-
شیخ حمدان کا بغیر کسی پروٹوکول دبئی مال کا دورہ
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے کئی علاقوں میں جبری انخلا کے نئے احکامات جاری
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں روانڈا اور کانگو میں تاریخی امن معاہدہ
-
ایران پر دوبارہ حملے کا امکان ہے، امریکی صدر
-
علاقائی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی فضائی حدود روزانہ 1330 پروازوں کی گزرگاہ بن گئی
-
سعودی عرب نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، چار ملزمان گرفتار
-
غزہ میں خوراک کی تلاش موت کی سزا نہیں بننی چاہیے،گوتریس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.