شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کے شعبہ آرٹس اینڈ ڈیزائن کے طلباء و طالبات کی جانب سے تصاویر اور مجسموں کی نمائش کا انعقاد

بدھ 4 ستمبر 2024 16:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2024ء) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کے شعبہ آرٹس اینڈ ڈیزائن کے طلباء و طالبات کی جانب سے دھرتی کی مٹی، رنگ برش اور پنسل کے استعمال سے بنائی گئی تصاویر اور مجسموں کی نمائش کا انعقاد کيا گيا اور گرافکس آرٹس اور ایمینیشن اور کپڑوں کو بھی نمائش کا حصہ بنایا گيا۔ پروگرام کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے کیا۔

(جاری ہے)

افتتاح کے دوران انہوں نے طلباء کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور طلباء میں مقابلے کا جذبہ بڑھتا ہے،اس قسم کی نمائشیں فنون لطیفہ کے علم اور تکنیکی مہارتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،مستقبل میں بھی تمام طلباء کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ ایسے تعلیمی میلوں کا انعقاد کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء خود سیکھ سکیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سلمان بشیر میمن، پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی زرداری، محمد حسن چانڈیو، منظور علی منگی، رباب علوی، منظور علی سیال، آصف علی زرداری، توصیف دھامرا، عماد ھیسبانی اور دیگر انتظامی افسران اور دیگر شعبوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔