سیف اللہ ابڑو پاکستان کی سیاست کیلئے ایک بدنما داغ ہے‘زاہد اعوان

سیف اللہ ابڑو جیسے لوگ معتبر شخصیات کی پگڑیاںاچھالنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کرسکتے‘ سینئر سیاستدان وتاجررہنما

جمعرات 5 ستمبر 2024 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2024ء) سینئر سیاستدان اور تاجر رہنما حاجی زاہد اعوان نے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو کی طرف سے سینیٹر شہادت اعوان کو دھمکی کی مذمت کرتے ہیں، سیف اللہ ابڑو جیسے لوگ پاکستان کے سیاسی تشخص کو پامال کرنے اور معتبر شخصیات کی پگڑیاںاچھالنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کرسکتے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میںنسیف اللہ ابڑو کی جانب سے قابل احترام قانون دان اور اعوان برادری کے فخر سینیٹر شہادت اعوان کو دھمکی شرمناک عمل ہے۔

حاجی زاہد اعوان نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو جیسے لوگوںنکی جگہ پارلیمان نہیںنہے، ایسے لوگوںنکی وجہ سے پارلیمان کا تقدس پامال ہوتا ہے اور عوام کے دلوںمیںسیاستدانوںکیلئے نفرت جنم لیتی ہے۔ سیف اللہ ابڑو پاکستان کی سیاست کیلئے ایک بدنما داغ ہے اور ایسے لوگوںنکو فوری طور پر مقدس ایوان اور کمیٹیوںنسے اٹھاکر باہر پھینکنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چیئرمین تنظیم الاعوان بزنس فورم راشد محمود اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی قابل عزت اور عظیم قانون دان سینیٹر شہادت اعوان کو دھمکی اور ہتک آمیز زبان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سینیٹر شہادت اعوان پاکستان کا سرمایہ اور اعوان برادری کا فخر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیف اللہ ابڑو اپنے نام کے ساتھ ابڑو لگانے کے قابل نہیںنہیںنکیونکہ ابڑو ایک قابل احترام برادری ہے اور سیف اللہ نے اعوان برادری کی دل آزاری کے ساتھ ساتھ ابڑو برادری کو بھی شرمندہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیف اللہ اپنے شرمناک فعل کی فوری معافی مانگیں اور سینیٹ کے مقدس ایوان سے فوری مستعفی ہوں۔

متعلقہ عنوان :