بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز یوتھ کے سابق رہنما علی شاد کے انتقال پر دکھ وافسوس کا اظہار

پیر 9 ستمبر 2024 21:00

بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز یوتھ کے سابق رہنما علی شاد کے انتقال پر دکھ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے متحرک کارکن اور پیپلز یوتھ کے سابق رہنما علی شاد کے انتقال پر دکھ وافسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ علی شادمرحوم کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وفادار سپاہی اور جانثار تھے۔دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔