لاہور میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، موٹرسائیکل سوار ڈاکو تاجر سے 2کروڑ روپے چھین کر فرار

متاثرہ شہری 2کروڑ روپے کیش بینک میں جمع کروانے کے لیے جا رہا تھا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

پیر 9 ستمبر 2024 21:09

لاہور میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، موٹرسائیکل سوار ڈاکو تاجر سے 2کروڑ روپے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2024ء) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، جس میں ڈاکو تاجر سے 2کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات مصری شاہ کے علاقے میں ہوئی، جہاں موٹر سائیکل پر سوار 2ڈاکو شہری غلام حسین سے 2کروڑ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ شہری 2کروڑ روپے کیش بینک میں جمع کروانے کے لیے جا رہا تھا کہ مصری شاہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے تاجر منور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد رِنگ روڑ کی جانب فرار ہوئے، جن کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :