ایس ایس جی سی سسٹم میں گیس کی کمی،گیس بحران شدت اختیارکر گیا،شہری لکڑی کے چولہوں پر کھانا پکانے پر مجبور

پیر 9 ستمبر 2024 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2024ء) ایس ایس جی سی سسٹم میں گیس کی کمی سے شہر میں گیس بحران شدت اختیارکر گیا، شہریوں لکڑی کے چولہوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک گیس غائب ہوگئی، جس سے گیس بحران شدت اختیارکر گیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے لکڑی کے چولہوں پر کھانا پکانا شروع کر دیا ، بیشترعلاقوں میں گیس پائپ لائن،گیس میٹرزمیں پانی آنیلگا، جس سے گھریلو اور کمرشل گیس صارفین کو مشکلات کاسامنا ہے۔

سوئی سدرن حکام کے مطابق نعمت بسل پلانٹ میں ہفتہ کی شب بجلی کی خرابی ہوئی، بجلی خرابی کے باعث ایس ایس جی کو گیس فراہمی متاثرہوئی۔ایس ایس جی سی کونعمت بسل پلانٹ سی160ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملتی ہے تاہم نعمت بسل کی ٹیم نے 57 ایم ایم سی ایف ڈی کو بحال کر دیا ہے اور 103 ایم ایم سی ایف ڈی کو بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے۔