پشاور میں طویل عرصہ امام مسجد کے روپ میں مقیم بھارتی فوجی جاسوس کی گرفتاری کا انکشاف

گرفتار شخص بھارتی فوج کی خفیہ شاخ سے وابستہ تھا اور پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے اور حساس فوجی و معاشی معلومات اکٹھی کرنے کے مشن پر تعینات تھا؛ ذرائع

Sajid Ali ساجد علی پیر 1 ستمبر 2025 11:58

پشاور میں طویل عرصہ  امام مسجد کے روپ میں مقیم بھارتی فوجی جاسوس کی ..
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 ستمبر 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سے امام مسجد کے روپ میں مقیم بھارتی فوجی جاسوس کی گرفتاری کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کے میجر دل بہار سنگھ کو گرفتار کر لیا، جو "داؤد شاہ" کے نام سے امام مسجد کے روپ میں مقامی آبادی میں مقیم تھا، اس حوالے سے گزشتہ رات پشاور کے مضافاتی علاقے میں خفیہ آپریشن کیے جانے کی اطلاعات ہیں جہاں مقیم اس مشکوک شخ پر کئی ہفتوں سے نظر رکھی جا رہی تھی، جس کے نتیجے میں جدید ٹیکنالوجی و مقامی افراد کے تعاون سے اس کی اصل شناخت بے نقاب ہوئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ میجر دل بہار سنگھ کو نماز فجر کے وقت گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران کسی قسم کی مزاحمت یا گولی باری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار بھارتی افسر مقامی زبان اور مذہبی رسومات میں مہارت رکھتا تھا، جس کے باعث وہ طویل عرصے تک شناخت سے بچا رہا، گرفتار شخص بھارتی فوج کی خفیہ شاخ سے وابستہ تھا اور پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے اور حساس فوجی و معاشی معلومات اکٹھی کرنے کے مشن پر تعینات تھا۔