دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

منگل 10 ستمبر 2024 17:09

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2024ء) واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 20 ہزار700کیوسک اور اخراج ۱یک لاکھ 20 ہزار200کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار500کیوسک اور اخراج 28 ہزار500کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ9 ہزار 300 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ9 ہزار 300کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد26ہزار400کیوسک اور اخراج20 ہزارکیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار کیوسک اور اخراج 11 ہزار500 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.766 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

(جاری ہے)

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1228.30فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.213 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :