پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں ہے،میاں زاہدحسین
عالمی ادارے کے خلاف بیان بازی اقتصادی خودکشی ہے،کاروباری لاگت، مارک اپ میں کمی اور صنعت کاری کو فروغ دیا جائے،چیئرمین نیشنل بزنس گروپ
بدھ 11 ستمبر 2024 16:52
(جاری ہے)
ان حالات میں اہم عہدے داروں کا منفی رویہ جلتی پرتیل ڈالنے مے مترادف ہے۔
وہ آئی ایم ایف اورپاکستان کے مابین معاہدے میں رکاوٹ بن رہے ہیں حکومت انھیں روکے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ آئی اہم ایف کومرکزی حکومت اورپنجاب کی جانب سے عوام کوبجلی کے بلوں میں ریلیف دینے پراعتراض ہے اوراسے یہ خدشہ بھی لاحق ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کا سرمایہ چینی قرضے اتارنے کے لئے استعمال کرے گا جواس کے لئے ناقابل قبول ہے۔ آئی ایم ایف نے سری لنکا کے دیوالیہ ہونے کے بعد اس پربھی ایسی ہی شرط عائد کی تھی اس لئے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ عالمی ادارہ چاہتا ہے کہ پاکستان کوقرضہ اس وقت دیا جائے جب وہ چین سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات سے بارہ ارب ڈالرکا قرضہ رول اوورکروا لے اور غیرملکی فنانسنگ میں موجودہ دو ارب ڈالرکے گیپ کو پورا کر دے تاہم دوست ممالک قرضہ رول اوورکرنے کو فی الحال تیارنہیں ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضہ کے بارے میں بے یقینی سے مارکیٹ متاثرہورہی ہے اس لئے حکومت کوچائیے کہ وہ عوام کواعتماد میں لے کرصورتحال کی وضاحت کرے اورحالات کومزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے اقدامات کرے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہوگیا تھا مگرقرضوں کے رول اوورمیں ناکامی اوربجلی کے بلوں پرسبسڈی کے اقدامات سے معاملات بگڑگئے ہیں۔ حکومت بجلی کی سبسڈی پربھی آئی ایم ایف کواعتماد میں نہیں لے سکی ہے جس سے مسائل بڑھے ہیں۔ مرکزی اورصوبائی حکومتوں نے واضح کیا ہے کہ عوام کوبجلی کے بلوں پرسبسڈی ترقیاتی بجٹ میں کمی کرکے دی جا رہی ہے مگر عالمی ادارے کے لئے یہ بھی قابل قبول نہیں ہے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی عالمی ادارے کے خلاف غیرذمہ دارانہ بیان بازی کی گئی ہے جس سے بعض سیاستدانوں کو شہرت توملی ہوگی مگراس سے پاکستان کوبہت نقصان پہنچا ہے اوروہ اب بھی آئی ایم ایف کوتنقید کا ہدف بنا رہے ہیں جوقابل مذمت ہے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ موجودہ مشکل صورتحال سے نکلنے کے لیے صنعت کاری کو فروغ دینا ضروری ہے جس کے لیے ایف پی سی سی ائی کے تعاون سے کاروبار دوست پالیسیاں بنائی جائیں، کاروباری لاگت اور مارک اپ میں چار فیصد کمی کی جائے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر ،یورو ،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر کمی ریکارڈ کی گئی
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے گذشتہ ہفتے بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ،ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 83500پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی
-
برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ
-
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ
-
اوپن مارکیٹ میں سولرچینلزکے بعد بائی ٹرانزیکشنل گرین میٹرز کی قیمت میں بھی نمایاں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، کے ایس ای 100 انڈیکس نے 83 ہزار پوائنٹس کی ایک اور نفسیاتی حد کو کامیابی سے عبور کر لیا
-
فیصل بینک اور حبیب یونیورسٹی نے ’’فن ٹیک انوویشن ہیکاتھون‘‘ متعارف کرادیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان، 100 انڈیکس 83098پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت، فارمی انڈوں کے نرخ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,100 روپے کمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.