پنشن کم یا ختم کرنے کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں‘راجہ پرویز اشرف

اداروں کو پرائیوٹائیز کر نے کی بجائے انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے

بدھ 11 ستمبر 2024 18:32

پنشن کم یا ختم کرنے کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں‘راجہ پرویز اشرف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2024ء) سابق وزیر اعظم و رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیر خزانہ کے بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنشن بم سے بڑا خطرہ بڑھتی ہوئی بیروزگاری ہے، رائیٹ سائزنگ اور ری سٹرکچرنگ کے نام پر بے وروزگاروں کی فوج تیار کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ اصلاحات کہیں گلے کی ہڈی نہ بن جائیں، پنشن کم یا ختم کرنے کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کیا کہ پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے کے ہر اقدام کی حمایت کرینگے تاہم اداروں کو پرائیوٹائیز کر نے کی بجائے انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے۔