سی ای او ریلویز سے شالیمار ایکسپریس کو حادثے سے بچانے والے گینگ مین مدد علی کی ملاقات

عامربلوچ نے مدد علی کو جراتمندانہ اقدام پر تعریفی سرٹیفکیٹ ،انعام دیا ، ڈرائیور کے لئے بھی پچاس ہزار انعام کا اعلان

جمعرات 12 ستمبر 2024 15:05

سی ای او ریلویز سے شالیمار ایکسپریس کو حادثے سے بچانے والے گینگ مین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ سے شالیمار ایکسپریس کو حادثے سے بچانے والے گینگ مین مدد علی نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

عامر بلوچ کی جانب سے مدد علی کو جراتمندانہ اقدام پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دیا گیا۔سی ای او کی جانب سے ٹرین ڈرائیور عبدالغفار کے لئے بھی پچاس ہزار انعام کا اعلان کیا گیا ۔ڈرائیور عبدالغفار نے خطرہ بھانپتے ہوئے ایک لمحے کی تاخیر نہیں کیا اور شالیمار ایکسپریس کی رفتار کم ہونے سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔

متعلقہ عنوان :