وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پولیو ٹیم پر تشدد کی خبر کا نوٹس

انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم میں رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی‘ مریم نوازشریف

جمعرات 12 ستمبر 2024 20:12

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پولیو ٹیم پر تشدد کی خبر کا نوٹس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیو ٹیم پر تشدد کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے داتا گنج بخش ٹاون کی یو سی 69 میں پولیو ٹیم پر تشدد کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پولیو ورکرز بچوں کو معذوری سے بچانے کا قومی فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم میں رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔