Live Updates

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ کا وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے اظہار برہمی

جمعرات 12 ستمبر 2024 20:23

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر جواب طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) لاہورہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر وفاقی و صوبائی وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آخری مرتبہ بھی آپکو موقع دیا گیا تھا مگر جواب نہیں آیا تھا ، فیصلہ تو ہم جو کریں گے سو کریں گے جواب تو جمع کرائیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے مہلت طلب کی ۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر جواب آنا چاہیے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت داخلہ نے تمام آئی جیز کو مراسلہ لکھا ہے آخری موقع دے دیں ۔عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرایا جائے ۔ بعدازاں عدالت عالیہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی وزارت داخلہ سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19ستمبر تک ملتوی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات