پار لیمنٹ کو قانون سازی کا پورا حق حاصل ہے ،سردار یعقو ب خان نا صر

سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے سمیت دیگر ایشوز پر قانون بنانا ہماری زمہ داری ہے ، رکن قو می اسمبلی

جمعرات 12 ستمبر 2024 20:40

لور الا ئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) پا کستان مسلم لیگ ( ن ) کے رکن قو می اسمبلی سردار محمد یعقو ب خان نا صر نے کہا ہے کہ پار لیمنٹ کو قانون سازی کا پورا حق حاصل ہے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑہانے سمیت دیگر ایشوز پر قانون بنانا ہماری زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے اراکین کی گرفتاری پر اسپیکر نے سنجیدگی کے ساتھ ایکشن لیا ہے اور باقاعدہ ایک پارلیمانی کمیٹی بھی بنا دی ہے جو اس حوالے سے کام کی نگرانی کریگی ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اب بھی قومی اسمبلی میں احتجاج انہیں زیب نہیں دیتا ملک کو یکجا کرنے کی اشد ضرورت ہے ہم تقسیم کے کسی صورت متحمل نہیں ہو سکتے اس وقت دہشت گردی کا مسلہ سب سے اہم ہے اسپر متحد ہوکر اسکا مقابلہ مشترکہ طور پر کرنا ہے کے پی کے اور بلوچستان دہشت گردوں کے رحم وکرم پر ہیں اکیلے حکومت اسے ختم نہیں کر سکتی قوم کو بھی بھر پور مدد اور اگے انا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جلد کمی کا اعلان وزیر اعظم کرینگے مہنگائی کم ہو رہی ہے اور بجلی و گیس کے نئے زخائر دریافت ہوئے ہیں آ پیپیز نے بھی بجلی کی قیمت کم رکھنے کی شروعات شروع کر دی ہیں جو کہ عوام کے لئے خوشخبری ہے ملک میں امن کے قیام پر حکومت زیادہ توجہ دے رہی ہے اس بیرونی سرمایہ کاری آیگی جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور پاکستان ترقی کریگا ۔

انہوں نے کہا کہ این اے 252 میں اترقی کا نیا شروع ہونے والا ہے پمز طرز پر 500 بیڈ کا ہسپتال منظور ہو گیا ہے جس میں عوام کو جدید سہولتیں ملیگی اور تمام شعبہ امراض کے شعبے قائم ہونگے جس سے عوام کو ملتان اور کوئٹہ اپنے مریضوں کو نہیں لیجانا پڑیگا تعلیم صحت زراعت اور مواصلات کے شعبے میں انقلابی اقدامات اور کام کر رہے ہیں عوام کے ساتھ جو وعدے کے لئے اس پر عمل درآمد کا اغاز کر دیا گیا ہے اب نعروں کا دور نہیں عملی کام کرنے کا وقت ہے۔