گورنر سندھ کو داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کا خط

عاشورہ انتظامات، گورنر ہاؤس میں پرتپاک استقبال اور بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا

جمعہ 13 ستمبر 2024 21:40

گورنر سندھ کو داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی جانب سے شکریہ کا خط موصول ہوا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ عاشورہ کے انتظامات، گورنر ہاؤس میں پرتپاک استقبال اور بھرپور تعاون پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کی درخواست پر پاکستان آیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ داؤدی بوہرہ جماعت کو ہدایت دی ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے بھرپور کام کریں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنائے۔