ستمبر کا شب خون 9 مئی سے بڑا سانحہ ہے،لطیف کھوسہ

جمعہ 13 ستمبر 2024 21:53

ستمبر کا شب خون 9 مئی سے بڑا سانحہ ہے،لطیف کھوسہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2024ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ 9 اور 10 ستمبر کی درمیانی شب کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔

(جاری ہے)

لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ 9 مئی سے بڑا سانحہ ہے، اس پر جو کمیٹی بنائی ہے وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے کیفرِ کردار تک پہنچائے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا یہ پولیس والے تھے، غنڈے تھے یا خلائی مخلوق تھے، یہ ترامیم کہاں سے آ رہی ہیں رہنما تحریکِ انصاف نے کہا کہ اگر ہم نے پارلیمنٹ کو بالا دست کرنا ہے تو اس کی عزت کریں۔