اسلام آباد میں بارش، فلائٹ آپریشن شدید متاثر

ہفتہ 14 ستمبر 2024 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2024ء) اسلام آباد میں خراب موسم اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔اسلام آباد کی 3 غیر ملکی پروازوں کو لاہور میں لینڈ کروایا گیا ہے ،20 پروازوں کو تاخیر کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے جدہ، گلگت، اسکردو کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔ ملتان سے شارجہ کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ لاہور سے کراچی کی نجی ایئر کی پرواز کی روانگی میں 3 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔