آپ بہن اور ماں کا احترام نہیں کرتے ہیں آپ ہمارے لاشوں سے گزر کر اٹک اور پنجاب جائیں گے،امیرمقام کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال

ہفتہ 14 ستمبر 2024 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2024ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر امیر مقام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کہہ رہے ہیں میں طالبان اور افغانستان سے بات کروں آپ ہیں کون بات کرنے والے، آپ فیڈریشن کو مانتے ہی نہیں ہیں پہلی دفعہ دیکھا کہ پولیس اداروں کے خلاف احتجاج کررہی ہے آپ پشتونوں کی کون سی تصویر پیش کرنا چاہتے ہیں آپ بہن اور ماں کا احترام نہیں کرتے ہیں آپ ہمارے لاشوں سے گزر کر اٹک اور پنجاب جائیں گے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن کیلئے ہم نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں خاکی وردی م*کے خلاف بات کرکے کس کے ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں سنی اتحاد کونسل کے رہنما و رکن اسمبلی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خواجہ آصف کو نیلسن منڈیلا کی مثال دی ہے نیلسن منڈیلا نے بیوی کی قربانی دی اور عوام کے ساتھ کھڑا ہوا میں نے کہا کہ اگر آپ کمیٹی میں نہیں رہنا چاہتے تو سپیکر کو کہہ سکتے ہیں ستر فیصد پاکستان پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتا ہے اس دن سے ڈرو جب بانی پی ٹی آئی بھوک ہڑتال شروع کرے اگر اس نے کال دی تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے ہماری جیت اور ہار کی جنگ میں پارلیمان ہار جائے گا بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خصوصی کمیٹی میں اچھی پیش رفت ہوئی خصوصی کمیٹی نے ایک ذیلی کمیٹی بنائی ہے ملک کو بچانا ہے تو نئی شروعات کرنی ہوں گی ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم یہ سب کچھ بگھت چکے ہیں ہمارے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے غصے میں آکے پیپلز پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کی اورایک ٹیلی فون کال گئی صبح ہم نے رحمان ملک پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی کیں۔