جمہوریت نیادی حقوق کے تحفظ اور سیاسی، اقتصادی اور سماجی شمولیت کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے، صدرزرداری
ہفتہ 14 ستمبر 2024 22:24
(جاری ہے)
مصنوعی ذہانت کے ذریعہ معلومات پر مبنی تجزیے فراہم کیے جا سکتے ہیں، جس سے جمہوری عمل زیادہ شفاف بن سکتا ہے اور ووٹرز امیدواروں اور ان کی پالیسیوں کے بارے میں اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ جمہوریت عوام کی سیاسی عمل میں شرکت، سیاسی تنوع اور عوامی حقوق کے تحفظ کا نام ہے۔ شہریوں کے سیاسی، اقتصادی اور سماجی حقوق کا تحفظ ہی جمہوریت کو دیگر نظام ہائے حکومت سے ممتاز کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے سیاسی منظرنامے پر کئی چیلنجز ابھرے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو جیسے رہنمائوں نے ملک میں جمہوری عمل کی بحالی اور استحکام کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں، ان کا غیر متزلزل عزم اور قربانیاں جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے انکی مسلسل جدوجہد کی یاد دلاتی ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم عوامی نمائندگی کے ذریعے جمہوریت کے تحفظ، پالیسیوں کی تشکیل اور ملک کے اہم ترین مسائل کے حل کے ذریعے جمہوریت کے تحفظ میں پارلیمان کے کردار کا بھی اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ مسائل کے حل، شمولیت اور پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بنیادی ادارہ ہے۔آج کے دن، ہم جمہوریت کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ جمہوری اصولوں کے تحت ہی ہم مساوات، سماجی اور اقتصادی انصاف، قانون کی حکمرانی اور آزادی اظہار حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان کو درپیش موجودہ چیلنجوں کے پیش نظر، جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا، اصلاحات اپنانا اور جمہوریت کے استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ناگزیر ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری قوم کے مسائل کا حل ایک متحرک اور جامع جمہوری عمل میں مضمر ہے۔آئیے ہم اس عزم کا اعادہ کریں کہ ہم جمہوری اقدار کی پاسداری کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پاکستان میں جمہوریت پھلے پھولے۔مزید اہم خبریں
-
ضلع کرم میں پھر فرقہ وارانہ تصادم، کم ازکم سولہ افراد ہلاک
-
ہیمبرگ میں دوسری عالمی جنگ کا بم ناکارہ بنا دیا گیا
-
آئی پی پیز میں چینی کمپنیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی، وزیرخزانہ
-
یورپی یونین میں سوشل میڈیا صارفین کے لیے 'اپیل سینٹر' قائم
-
ایس سی او کا سربراہی اجلاس، اسلام آباد سیل کرنے کی تیاریاں
-
امریکہ میں حملے کے منصوبہ ساز افغان ملزم کا ساتھی فرانس میں گرفتار
-
ایس سی او کانفرنس؛ غیرملکی وفود کی آمد جاری‘ اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا
-
ہیرو ورشپ کا رواج کیوں قائم ہے؟
-
سن دوہزار پچاس تک دنیا بھر میں چالیس فیصد نوجوان نظر کی کمزوری کا شکار ہو سکتے ہیں
-
پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم پر حملہ آور ہونا چاہتی ہے، طلال چوہدری
-
بالٹک کی جمہوریہ لیتھوانیا میں پارلیمانی انتخابات، حکومتی تبدیلی ممکن
-
ایس سی او سمٹ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی، عطاءاللہ تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.