Live Updates

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت ملتوی

ہفتہ 14 ستمبر 2024 22:29

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت ملتوی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2024ء) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کی جانب سے چودھری ظہیر عباس اور عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ جبکہ نیب کی جانب سے امجد پرویز اور سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔سماعت کے دوران وکلاء صفائی نے نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح جاری رکھی۔بعدازاں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 18 ستمبر بروز بدھ تک ملتوی کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات